آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > سجن جندال کا مری جانا ویزا شرائط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے

سجن جندال کا مری جانا ویزا شرائط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے

sajjan

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بھارتی صنعتکار سجن جندال کی وزیراعظم نوازشریف سے مری میں ملاقات ویزا میں درج شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کومعلوم ہوا ہے کہ جندال حکمران شریف فیملی کے دوست سمجھے جاتے ہیں بدھ کو پاکستان پہنچے اور سیدھے مری چلے گئے۔ جندال کو پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری ویزا میں واضح نہیں کیا گیا کہ وہ مری جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کے شہریوں کوصرف ان مقامات پر جانے کی اجازت دیتے ہیں جو ویزا دیتے وقت لکھ دیے جاتے ہیں جبکہ سجن جندال کو ویزا 25 اپریل کوجاری کیاگیا اوراس کا ویزہ نمبر 769903 تھا اور انھیں صرف لاہور اوراسلام آباد جانے کی اجازت تھی۔ ان کا مری جانا ویزا پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔
علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ سجن جندال کے ساتھ سوکت سنگال اورسنگھ وریندرببر نامی دودیگرافراد بھی تھے لیکن ان دونوں کے کردارکے بارے میں ابھی واضح طور پرمعلوم نہیں ہوسکا۔ اگر سجن جندال بھارتی حکومت کا کوئی پیغام لے کرآئے تھے توسمجھا جاسکتا ہے کہ دیگردونوں ساتھی بھارت کے سرکاری اہلکاربھی ہوسکتے ہیں۔ ن لیگ کے مطابق یہ بس دو دوستوں کی عام ملاقات تھی جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں-

جواب دیں

Top