آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اپنے عہدے سے مستعفی

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندانی آدمی ہوں توہین برداشت نہیں کر سکتا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے ہاتھوں اتنی بےعزتی کروا چکا ہوں کہ اب واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تھوکا ہوا کبھی نہیں چاٹا اور اب اسمبلی میں اظہار خیال کروں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد عمران خان کا نوازشریف سے مطالبہواضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے معطل کر دیا تھا جس کے بعد سے ریاض پیرزادہ بہت ناراض تھے اور انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے لئے وقت بھی مانگا تھا لیکن جب کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو گزشتہ روز ریاض پیرزادہ نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔ دھمکی کے باوجود جب کوئی توجہ نہ ملی تو وفاقی وزیر مجبور ہو کر مستعفی ہو گئے-

جواب دیں

Top