آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج اسمبلی میں وزیراعظم سےعہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج اسمبلی میں وزیراعظم سےعہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج قومی اسمبلی اجلاس میں بھی وزیراعظم نوازشریف سے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات تک عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کریں گے۔

عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں وہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کریں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز کو خراج تحسین بھی پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاناما کیس میں جے آئی ٹی کےفیصلے تک وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جے آئی ٹی بنانےکا حکم دیا تھا جو 2 ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی اور وزیراعظم نواز شریف، حسن اورحسین نواز اس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے اوپر لگے الزامات کی وضاحت کریں گے۔

جواب دیں

Top