آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > نواز شریف پانامہ کیس کے بعد نئی مشکل میں۔ کیا اس سے بھی بچ جائیں گے ؟

نواز شریف پانامہ کیس کے بعد نئی مشکل میں۔ کیا اس سے بھی بچ جائیں گے ؟

آصف زرداری نے پاناما کیس کے فیصلےکو مسترد کر دیا ہے اور نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیں اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صڈر آصف زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے عوام کو دھوکہ دا گیا ہے بیوقوف نایا گیا ہے جو کام ججز نہ کر پائے وہ گریڈ 19 کے افسر کیسے کر پائیں گے؟ نواز شریف سے بیان تھانے میں یا وزیر اعظم ہاؤس میں لیا جائے گا
انہوں نے کہا 2 سینیئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا ہے نواز شریف وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ان سے فوری استعفی کا مطالبہ کرتا ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد عمران خان کا نوازشریف سے مطالبہ
ان کا کہناتھا کہ عمران خان نہ سمجھ اور نہ تجربہ کار سیاستدان ہیں ان سے کہا تھا کہ اس معاملے پر ہمارے ساتھ قانونی سازی کر و پھر عدالت چلیں گے لیکن عمراںن خان کو نہیں پتہ کہ ییہاں ججز انصاف کیسے دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلے کے بعد نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے جس کے بعد اب نواز شریف کے دو بڑے سیاسی مخالفین کی جانب سے ایک ہی مطالبے کے بعد نواز شریف کے خلاف نئے محاذ کا آغاز ہو گیا ہے

جواب دیں

Top