آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد عمران خان کا نوازشریف سے مطالبہ

سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد عمران خان کا نوازشریف سے مطالبہ

Imran Khan Bani Gala

بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا تمام ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیوں انہوں نے نوازشریف کی جانب سے پیش کئے جانے والے قطری شہزادے کا خط اور منی ٹریل سے متعلق تمام تفصیلات کو مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے پینل میں شامل 2 سینئر ججز نے نوازشریف کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فوری طور پر نااہل قراردیا جائے اور کہا ہے کہ نوازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے اب وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ اب نوازشریف اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ اب ملک کے سب سے طاقتور شخص کو اداروں کے سامنے پیش ہونا پڑے گا اور سرکاری افسر وزیراعظم سے تحقیقات کرے گا اور اب انہیں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی طرح ایک سرکاری افسر کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دینا پڑیں گے جو ملک کے وزیراعظم کےلئے باعث شرم ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاناما کیس کے فیصلے پر اللہ تعلیٰ کا شکر گزار ہوں، میاں محمد نواز شریفپی ٹی آئی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ نیب اپنی تحقیقات میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ اب جب تک جے آئی ٹی اپنا فیصلہ نہیں کرتی نوازشریف کو چاہئے کہ وہ اپنے منصب سے الگ ہوجائیں کیوں کہ ان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کوئی بھی ادارہ ماسوائے فوج کے 2 اداروں کے جو ان کے ماتحت ہے ان سے سوال نہیں کرسکتا اورنا ہی ان کے خلاف کوئی فیصلہ دے سکتا ہے۔ اس لئے نوازشریف کا چاہئے وہ 60 دن کے لئے اپنے عہدے سے دستبردارہوجائیں اوراپنے حق میں فیصلہ ہوتے ہی منصب سنبھال لیں۔

2 thoughts on “سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد عمران خان کا نوازشریف سے مطالبہ

جواب دیں

Top