آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > مشال خان قتل کیس میں انصاف کیلیے آخری حد تک جائیں گے،عمران خان

مشال خان قتل کیس میں انصاف کیلیے آخری حد تک جائیں گے،عمران خان

PTI.jpg

صوابی: پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل ایک سازش ہے اور پختونخواحکومت انصاف کے لیے آخر حد تک جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کیا گیا، اس سازش میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، جو بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: مشال خان قتل کیس کے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی
عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس سے قبل پرویزخٹک نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جب کہ خوشی اس بات کی ہے کہ دینی ہوں یا سیاسی لوگ سب اس بات پرمتفق ہیں کہ جن لوگوں نے یہ سنگین جرم کیا انہیں سزا دی جائے۔ ہم اس کیس میں انصاف کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اس کے ذمہ دارپی ٹی آئی سے ہوں یا کسی بھی جماعت سے، ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہچائیں گے تاکہ آئندہ توہین مذہب کا الزام لگا کرکوئی کسی کو قتل نہ کرے۔

One thought on “مشال خان قتل کیس میں انصاف کیلیے آخری حد تک جائیں گے،عمران خان

جواب دیں

Top