آپ يہاں ہیں
ہوم > بین لاقوامی > گائے نہیں عورت کو تحفظ دو، جیا بچن

گائے نہیں عورت کو تحفظ دو، جیا بچن

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیہ سبھا کن رکن اور بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ جیا بچن نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں جیا بچن کا کہنا تھا کہ ہم گائے کی حفاظت کے لیے تو بڑے بڑے اقدامات اٹھارہے ہیں لیکن خواتین پرمظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذا ان کے تحفظ کے لیے بڑے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی
یاد رہے کہ بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بنتا جارہا ہے جہاں آئے روز خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کو اس حوالے سے ’’ریپ سٹی ‘‘ بھی قرار دیا گیا ہے اور کئی ممالک نے اپنی خواتین شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہوئی لیکن اب جیا بچن بھی اسمبلی میں خواتین کے تحفظ کے لیے آواز بلند کردی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ جیا بچن گاہے بگاہے خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔

جواب دیں

Top