آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی

کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی

Baharat

کلبھوشن یادیو کی پھانسی پرسشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر کلبھوشن کو پھانسی ہوئی تو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات شدید متاثر ہوں گے اور ایسے کسی بھی پاکستانی اقدام کا جواب دینے کےلیے بھارتی حکومت ’’کسی بھی حد تک‘‘ جائے گی۔

لوک سبھا میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ کلبھوشن ’’بھارت ماتا کا بیٹا‘‘ ہے جس کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں،اس کے دفاع میں اچھا وکیل کھڑا کرنا بہت چھوٹی بات ہے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ صدر تک سے بات کریں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی ایجنسی راء کے جاسوس کو سزائے موت سنا دی گئی
لوک سبھا کے اجلاس میں دوسرے بھارتی رہنماؤں نے بھی پاکستان کے خلاف تقاریر کیں اور مطالبہ کیا کہ کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی سزا پر مذمتی قرارداد منظور کی جائے جب کہ اس دوران نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کو بلوچستان اور کراچی میں منظم دہشت گردی کی منصوبہ بندیوں کا اعتراف کرنے کے بعد فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر شدید ردِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط کو بھارتی وزارتِ خارجہ میں بلوا کر احتجاجی مراسلہ ان کے سپرد کیا گیا جبکہ بھارت میں قید بے گناہ پاکستانی شہریوں کی رہائی بھی مؤخر کردی گئی۔

One thought on “کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی

جواب دیں

Top