آپ يہاں ہیں
ہوم > پاکستان > مشہور پاکستانی ادکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں

مشہور پاکستانی ادکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں

Saba Qamar

مشہور پاکستانی ادکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہر انسان كو شادی کرنے کا حق ہے اور ’’میرے خیال میں اس وقت میری عمر مناسب ہے كہ میں شادی كرلوں مگر میں اس كا كوئی ٹائم فریم نہیں دے سكتی لیكن ہو سكتا ہے كہ میں اگلے سال شادی كر لوں۔‘‘ انہوں نے كہا کہ میں نے غربت كا دور دیكھا ہے اور اب خدا كی ذات نے مجھے عزت، شہرت اور دولت، تینوں چیزوں سے نواز ركھا ہے، ضروری نہیں کہ میرا ہونے والا جیون ساتھی امیر ہو، صرف اس كا كردار اچھا ہونا چاہیے اور وہ شادی كے بعد صرف مجھ سے مخلص اور ایک اچھے دوست كی طرح رہے تو میرے خیال سے ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی۔
صبا قمر نے ایك سوال كے جواب میں كہا كہ شوبز میں جو كامیابیاں مجھے حاصل كرنی تھیں وہ حاصل كرچكی ہوں، شادی كے بعد اگر شوبز چھوڑنا پڑے تو اس كا فیصلہ اسی وقت كروں گی لیكن پہلے اپنی ازدواجی زندگی كو ترجیح دوں گی۔

جواب دیں

Top