آپ يہاں ہیں
ہوم > بین لاقوامی > پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں دھماکے دار واپسی

پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں دھماکے دار واپسی

priyanka

ممبئی(غیر ملکی خبر ایجنسی): بالی ووڈ کی حسین و جمیل اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں ایک عرصے تک کام کرکے خوب کامیابی سمیٹی اورپھر ہالی ووڈ جاکر بھی ان کی ترقی کی منازل طہ کرتی رہیں تاہم اب ایک بار پھران کو گھر کی یاد ستانے لگی ہے، وہ بالی ووڈ فلموں میں دوبارہ اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نا صرف امریکی ٹی وی سیریل ‘کوانٹیکو’ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردارنبھا رہی تھیں بلکہ ان کی پہلی ہالی ووڈ “بے واچ” بھی ریلیز ہونے والی ہے لیکن اب شاید اداکارہ کوہالی ووڈ پراجیکٹس کی آفر نہیں ہورہی یا پھر ان کو گھر کی یاد ستانے لگی جس کی وجہ سے انہوں نے واپس بالی ووڈ میں انٹری کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی وڈ کے بادشاہ سلمان خان سب سے زیادہ کس سے ڈرتے ہیں؟
رپورٹس کے مطابق اب پریانکا ہدایتکارانیردھا رائے چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کا حصہ ہوں گی جب کہ اداکارہ معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اورنئی آنے والی فلم سمیت ہدایتکارراکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم میں بھی جلوہ گرہوں گی جس کے بعد ان کے مداح خاصے خوش ہیں جہاں وہ اداکارہ کو ایک بار پھربڑے پردے پردیکھ سکیں گے۔ فلمون کے نام ابھی راز میں رکھے گئےہیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ پریانکا خوب کامیابی سمیٹں گی-

جواب دیں

Top