آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > رسالپورمیں گریجویٹ ہونے والے 113 کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

رسالپورمیں گریجویٹ ہونے والے 113 کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

PAF

رسال پور: پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغر خان میں 137 ویں جی ڈی پی، 83 ویں انجینئرنگ کورس کی گریجوایشن پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
رسالپورمیں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان میں 137 ویں جی ڈی پی، 83 ویں انجینئرنگ کورس کی گریجوایشن پریڈ کا انعقاد ہوا۔ رسالپور اکیڈمی میں 113 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے، پریڈ میں 93 ائیر ڈیفنس، 18 اے اینڈ ایس ڈی، 6 نیوی گیشن اور2 لاجسٹکس کورسز بھی گریجویشن میں شامل ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، تقریب میں ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت سفارتکار، اعلیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران بھی تقریب میں موجو دتھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مسلح افواج ہرقسم کےحالات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں، وزیراعظم
رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن اور ذمہ دار ملک ہے، پاکستان تمام دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے بالخصوص ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے جب کہ مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جواب دیں

Top