آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > بھارتی ایجنسی راء کے جاسوس کو سزائے موت سنا دی گئی

بھارتی ایجنسی راء کے جاسوس کو سزائے موت سنا دی گئی

kalbhoshan

راولپنڈی(ائی ایس پی آر): پاکستان مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی جاسوس کی سزائے موت کی توثیق بھی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر جاسوس کلبھوشن یادیو کو گزشتہ برس بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور دوران تفتیش اس نے بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں تخریب کاری کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا۔


کلبھوشن یادیو سے کی جانے والی تحقیقات کی روشنی میں ہی بھارتی خفیہ اداروں کے نیٹ ورک کو پکڑا گیا تھا اور اس حوالے سے پاکستان سے اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورم پر آواز بھی اٹھائی تھی جب کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے پاکستانی موقف کی بھرپور وکالت کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ بھارت کا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے حوالے کئے تھے۔

One thought on “بھارتی ایجنسی راء کے جاسوس کو سزائے موت سنا دی گئی

جواب دیں

Top