آپ يہاں ہیں
ہوم > بین لاقوامی > کپل شرما سے صلح، سنیل دوبارہ سے کپل شرما شو میں جلوہ گر ہوں گے

کپل شرما سے صلح، سنیل دوبارہ سے کپل شرما شو میں جلوہ گر ہوں گے

Kapil sharma suneel

ممبئی(انٹرنیشنل نیوز ایجنسی): معروف کامیڈین سنیل گروور اپنے ساتھی کپل شرما سے اختلافات ختم کرکے دوبارہ شو کا حصہ بننے کے لیے تیار ہو گئے۔
کچھ دن پہلے کپل شرما کی جانب سے تضحیک کرنے پر سنیل گروور نے ان کے شو کو خیر باد کہہ دیا تھا. سنیل کے جانے پر شو کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا تھا – شو کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے نئے کامیڈین کو شامل کیا گیا تھا لیکن نئے کامیڈین کی انٹری کی باوجود شومسلسل فلاپ ہو رہا تھا جس پر چینل کی انتظامیہ نے بھی پروگرام کو بچانے کے لیے کپل کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی لیکن اب یہ معاملہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں ڈاکٹر مشہور گلاٹی کا کردار کرنے والے کامیڈین سنیل گروور اور کپل شرما کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں جس کے بعد سنیل نے شو میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سنیل گروور جمعہ کے روز شوٹنگ میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد بھی 8، 11 اور 12 اپریل کے شو کی شوٹنگ شیڈول میں ان کا نام ڈال دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سنیل گروور کے شو میں واپس لوٹنے کے فیصلے کی وجہ چینل کے ساتھ 23 اپریل تک کے معاہدے کو قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر کامیڈین کو بھاری ہرجانہ دینا ہوگا۔ سنیل گروور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرے ارادہ عزت کے ساتھ لوگوں کوتفریح فراہم کرنا ہے اور میرے لیے کسی کام کو کرنے یا نہ کرنے کی وجہ صرف پیسہ نہیں ہوسکتی۔


کپل شرما بھی اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہیں جس کا وہ باربار اظہار کر چکے. سنیل گروور کا واپسی کے لیے رضامند ہونا کپل کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے-

جواب دیں

Top