آپ يہاں ہیں
ہوم > پاکستان > امن دشمن عناصر پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں، عمران خان

امن دشمن عناصر پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں، عمران خان

Khan

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں اس لیے نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عملدرآمد انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر ڈہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے- عمران خان کا کہنا ہے کہ امن کے دشمن پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں-
یہ خبر بھی پڑھیں: قوم کی حمایت سے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا کردیں گے، سربراہ پاک فوج
وفاقی و پنجاب حکومتیں اپنے حصے کا کام سرانجام دینے میں کوتاہیوں کی مرتکب ہورہی ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عملدرآمد انتہائی مہلک ثابت ہوگا لہذا ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے غیر معمولی حکمت عملی ناگزیر ہے، علاقائی صورتحال اور چیلنجز مدنظر رکھ کر تیار کی گئی حکمت عملی موثر ہوگی۔

جواب دیں

Top