آپ يہاں ہیں
ہوم > اہم خبریں > ملالہ پر کینیڈا کی حکومت مہربان :اعزازی شہریت سے نوازی جائیں گی

ملالہ پر کینیڈا کی حکومت مہربان :اعزازی شہریت سے نوازی جائیں گی

Malala

اوٹاوا (خبر ایجنسی): پاکستان کی جنت سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کو 12 اپریل بروز بدھ کینیڈا کی اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا. ملالہ کینیڈا کی اعزازی شہریت حاصل کرنے والی دنیا کی چھٹی شخصیت بن جائیں گی اور اس کے ساتھ ہی وہ 12 اپریل کو کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین خاتون بھی بن جائیں گی۔
کنیڈین وزیر اعظم کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خصوصی طور پر ملالہ ہوسف زئی کو 12 اپریل کو کینیڈا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے، دورے کے دوران وہ کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی، اس کے علاوہ انہیں ملک کی اعزازی شہریت سے بھی نوازا جائے گا جس کا 2014 میں کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اعلان کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:‌ ٹرمپ حکومت کا سفری پابندیوں کا نیا حکم نامہ بھی غیر معینہ مدت تک معطل
جسٹس ٹروڈو نے اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کی کہانی عزم و وقار کی داستان ہے، ملالہ نے ہمت و بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ان کی وکالت نے پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دینا ہمارے لیے باعث فخر کی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ نے اکتوبر 2014 میں ملالہ یوسف زئی کو اعزازی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ بات ہر پاکستانی کے لیے قابل فخر ہے کہ ملالہ سے قبل دنیا کی صرف 5 نامور شخصیات کوہی کینیڈا کی اعزازی شہریت سے نوازا گیا ہے- ان شخصیات میں سائوتھ افریقہ کے عظیم رہنما اور سابق صدر نیلسن مینڈیلا، راول والنبرگ، دلائی لامہ، آنگ سانگ سوچی اور سر آغا خان شامل جیسے عظیم لوگ شامل ہیں۔

جواب دیں

Top