آپ يہاں ہیں
ہوم > پاکستان > پاکستان کڑکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر قبضہ کر لیا

پاکستان کڑکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر قبضہ کر لیا

Pakistan Crictek Team

دبئی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے کر آئی سی سی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر قبضہ کر لیا-
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 2 درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر شکست کھانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم براجمان تھی۔
یہ خر بھی پڑھیں: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی. پاکستان کے لیے بری خبر
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر 127 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم سرفہرست ہے جب کہ بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ دیگر ٹیموں میں انگلینڈ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹی، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلادیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

جواب دیں

Top