آپ يہاں ہیں
ہوم > ٹیکنالوجی > گلیکسی ایس 8 اورایس 8 پلس حیرت انگیزفیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار

گلیکسی ایس 8 اورایس 8 پلس حیرت انگیزفیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار

s8.jpg

نیویارک: معروف ٹیکنالوجی کمنی سام سینگ نے نئی ورچوئل ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز سام سینگ گلیکسی ایس ایٹ اور گلیکسی ایس ایٹ پلس متعارف کروا دیے۔

یہ دونوں نئے اسمارٹ فونز نیویارک میں ایک تقریب میں متعارف کرائے گئے۔ ورچوئل ٹیکنالوجی کے تحت سام سینگ نے ہوم بٹن ختم کردیے ہیں جو اب آئیکون کی شکل میں اسکرین پر ظاہرہوں گے جبکہ گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس کی اسکرین ایس سیون اور سیون ایچ ماڈلز کے مقابلے میں بڑی رکھی گئی ہے۔ کواڈ ایچ ڈی ریزولویشن یا 2960×1440 ہے۔یہ پہلا فون ہے جسے ایچ ڈی آر پریمیئم سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے یعنی یہ رنگوں کو بالکل حقیقی انداز سے پیش کرے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: برکی الات پر پابندی :بیٹریز میں دھماکہ خیز مواد چھپائے جانے کا خطرہ
سام سنگ کے نئے فون کی سامنے آنے والی خصوصیات کے مطابق گلیکسی ایس 8 پلس کی اسکرین 6.2 انچ سپر امولیڈ بارڈر لیس ہو گی۔ کیمرہ کے دونوں سنسرز 12 میگا پکسلز رکھے گئے ہیں جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کی اسٹوریج 64 جی بی رکھی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے مزید اجافی کیا جا سکتا ہے۔ فون کی ریم 4 جی بی ہوگی۔
یہی نہیں کمپنی نے فون ان لاک کرنے کے لیے آئی آر آئی ایس اسکینر بھی رکھا ہے جس سےصارف اپنی آنکھوں کی جنبش سے ڈیوائس ’’ ان لاک‘‘کرسکے گا۔ گلیسکی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس میں پہلی بار چہرے کی شناخت سے فون کی ہوم اسکرین تک رسائی کا فیچربھی شامل ہے۔ ساتھ ہی فنگرپرنٹ اسکینرکے ساتھ روایتی پاس ورڈ اور پیٹرن لاک بھی ہیں۔
سام سینگ نے نئے اسمارٹ فونزمیں ’’بکسبی‘‘کے نام سے ایک نئی ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی ہے جس کے تحت دس ایپلی کیشنز جیسا کہ فوٹو گیلری، پیغامات، موسم وغیرہ سے متعلق معلومات آواز کی مدد سے مل سکیں گی۔ گلیکسی ایس سیون کی طرح ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس بھی ڈسٹ اور واٹرریزیسٹنٹ ہیں۔
سام سینگ گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس پانچ مختلف رنگوں آرچڈ گرے، مڈ نائٹ بلیک، میپل گولڈ، آرکٹک سلور اور کورل بلو میں فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ فون 21 اپریل سے مخلتف ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے، فون خریدنے کیلئے آرڈرز 30 مارچ سے بک کرائے جائیں گے ۔
گلیکسی ایس ایٹ 750 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گلیکسی ایس ایٹ پلس 850 ڈالرز (89 ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہوں گے لیکن پاکستان میں ان کی قیمت کا تعین یہاں کی مارکیٹ میں آنے کے بعد ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ فون کے ساتھ 99 ڈالرز کا ائر فون بھی مفت دیا جائے گا۔

One thought on “گلیکسی ایس 8 اورایس 8 پلس حیرت انگیزفیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار

جواب دیں

Top