آپ يہاں ہیں
ہوم > کھیل > آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی. پاکستان کے لیے بری خبر

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی. پاکستان کے لیے بری خبر

دبئی: آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستانی ٹیم کے لیے بری خبر۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئی ہے جب کہ بھارت بدستور سرفہرست ہے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر ہیں ۔ آسٹریلیا کے ٹاپ بلے باز اسٹیون اسمتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، بھارت کے چتشیور پوجارا دوسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیاربولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ یاسر شاہ 16 ویں جبکہ وہاب ریاض 19 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے جبکہ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن نمبر ون ہیں جبکہ ایشون اور جدیجا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ 14 ویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

Top