آپ يہاں ہیں
ہوم > پاکستان > شرجیل میمن کی چھترول ہوگی: عابد شیر علی

شرجیل میمن کی چھترول ہوگی: عابد شیر علی

abid sher ali

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جب شرجیل میمن کو نیب کی چھترول ہوگی تو پھر سب کچھ بولے گا۔
بلوکی پاور پلانٹ کے افتتاح کے مواقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو ہر حال میں حساب دینا ہو گا وہ چاہے پنجاب میں رہیں یا کہیں اور لیکن لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا اور وہ بچ نہیں سکتے اور ان کے ساتھ ساتھ ان سب کو عدالت کا سامنا کرنا ہو گا جنہوں نے لوٹ مار کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عوام پیپلزپارٹی سے سوال کریں ہمارے لیے کیا کیا؟ وزیراعظم نوازشریف
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے مزید کہا کہ جب تک عیان علی جیل میں تھی پیپلزپارٹی کے تمام رہنما خاموش تھے جب وہ ملک سے باہر چلی گئی تو یہ سب بولنے لگ گئے انہوں نے چوہدری نثار کے خلاف باتیں کی ۔وہ کچھ بھی کہیں ہم نے ملک سے چور ، لٹیروں ، ڈاکوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ شرجیل میمن کو نیب کی چھترول ہوگی تو پھر سب کچھ بولے گا۔

One thought on “شرجیل میمن کی چھترول ہوگی: عابد شیر علی

جواب دیں

Top