آپ يہاں ہیں
ہوم > پاکستان > کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا اہم اعلان

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا اہم اعلان

core commander.jpg

کراچی(ویب ڈیسک): کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں لہذا امن کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے آپریشن جاری رہے گا.
یہ با ت انہوں نے ملک بھر کے تا جروں اور صنعت کاروں کی نمائندہ تنظیم FPCCI کے صدر سے ملاقات میں کہی۔ مزید اس ملاقات میں امن و امان کی صورت حال اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
صدر FPCCI نے امن کے قیام کت لئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کاوشوں کو سراہا۔ اور یقین دلایا کہ کراچی میں امن کے لئے تاجر برادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: گستاخانہ مواد کو شائع کرنے کے الزام میں تین افرادگرفتار
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بیگ مرزا نے مزید کہا کہ شہر قائد کے حالات بدل چکے ہیں اور پائدار امن کے لئے مزید کام جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔

3 thoughts on “کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا اہم اعلان

جواب دیں

Top