آپ يہاں ہیں
ہوم > پاکستان > بلاول کی جوانی اور میرا تجربہ پارٹی کو ایک بار پھر اقتدار میں لائے گا، آصف علی زرداری

بلاول کی جوانی اور میرا تجربہ پارٹی کو ایک بار پھر اقتدار میں لائے گا، آصف علی زرداری

لاہور(ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو كی جوانی اور میرا تجربہ ایک نئی طاقت پیدا کرے گا جو پارٹی كو پھر سے ایوان اقتدار میں لے جائے گا۔
بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ چارسالہ مفاہمت کا دور ختم ہوا، اب جارحانہ سیاست ہوگی، تمام پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور جیالوں کو کھلی اجازت ہے کہ وہ پارٹی پر تنقید کرنے والوں كو منہ توڑ جواب دیں۔ انہوں نے كہا كہ بلاول بھٹو پارٹی کے با اختیارچیرمین ہیں اس لیے وہی قیادت کریں گے، بلاول بھٹو کی جوانی اور میرا تجربہ ایک نئی طاقت پیدا کرے گا جوپارٹی کو پھر سے ایوان اقتدار میں لے جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: لاہوریوں کے لیے شہباز شریف کا ایک اور تحفہ
آصف زرداری نے مزید کہا کہ 2013 كے انتںحابات میں پیپلز پارٹی کو ایک سازشی منصوبے کے تحت ہرایا گیا لیکن اب 2018 میں ہم ایسا کوئی منصوبہ نہیں کامیاب ہونے دیں گے، پارٹی کے جیالے، عہدیدار، خواتین، وکیل اور مزدور تنظیمیں آئندہ کے انتخابات میں ہر پولنگ اسٹیشن پر نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں مصطفیٰ نوازکھوکھر نے اسلام آباد کے حلقے سے ایک لاکھ کے قریب ووٹ حاصل کیے لیکن پھر بھی انہیں ہرادیا گیا ، کیا کسی حلقے میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کیے جاسکتے ہیں جب کہ اس طرح کی واردات بیسیوں حلقوں میں ہوئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: زرداریوں کی حکومت نے سندھ کو کھنڈربنادیا، سعد رفیق
سابق صدر کا کہنا تھا کہ کارکن، عہدیدار اورٹکٹ ہولڈر بہادری سے اگلے انتخابات کی تیاری کریں ہمیں ہر حال میں یہ الیکشن جیتنا ہے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقے چکری میں آئندہ جلسے کا اعلان کیا۔

One thought on “بلاول کی جوانی اور میرا تجربہ پارٹی کو ایک بار پھر اقتدار میں لائے گا، آصف علی زرداری

جواب دیں

Top