آپ يہاں ہیں
ہوم > کھیل > محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار

محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار

Muhammad Irfan.jpg

لاہور(ویب ڈیسک):پاکستان سُپر لیگ ( پی ایس ایل) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث محمد عرفان آج چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے تاہم وہ وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے تیار ہوگئے
محمد عرفان پر لگے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کی نویت وہ نہیں جن کی زد میں شرجیل خان اور خالد لطیف آئے، ان پر پی سی بی اینٹی کرپشن کے اس کوڈ کی 2 بار خلاف ورزی کا الزام ہے جس کے تحت بکی کے رابطے پر اطلاع نہ کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طویل قامت پیسر کو چارج شیٹ کا جواب منگل کے روز جمع کرانا ہے، یہ بات بہت اہمیت کی حامل ھے کہ اگر انھوں نے خود پر عائد الزامات کو تسلیم کرلیا توکیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا جائے گا جو 6ماہ سے تاحیات پابندی کی سزا عائد کرنے کا حق رکھتی ہے، دوسری صورت میں ٹریبیونل کو کیس کی سماعت کرنا ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ملکی عدلیہ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عرفان نے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے کیس ٹریبیونل میں نہ بھیجنے کی درخواست کی ہے، انھوں نے 8 صفحات پرمشتمل جواب تیار کیا جس میں معقف اختیار کیا گیا کہ بکی کی پیشکش پر پہلی بار بات ہی نہ سمجھ سکا جبکہ والدین کے انتقال کی وجہ سے پریشان تھا، اس لیے اینٹی کرپشن یونٹ کو بر وقت آگاہ کرنے میں ناکام رہا۔

2 thoughts on “محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار

جواب دیں

Top