آپ يہاں ہیں
ہوم > کھیل > ماریاشراپوواکوبڑی خوشخبری مل گئی ،کھیل کی دنیا میں بھرپور واپسی کے لئے تیار

ماریاشراپوواکوبڑی خوشخبری مل گئی ،کھیل کی دنیا میں بھرپور واپسی کے لئے تیار

mariya-sherapova

اسکو (نیوز ڈیسک) روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد رواں برس اپریل میں ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گی۔ رشین سٹار 26 اپریل کو شیڈول اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گی۔
شراپووا نے گذشتہ برس جنوری میں منعقدہ آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا، مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر 2 برس کی پابندی عائد کی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی اور ان کی پابندی نو ماہ کم کر کے 15 ماہ کر دی گئی تھی، ان پر عائد پابندی رواں سال اپریل میں اختتام ہو گی اور وہ 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر شروع کریں گی۔ 29 سالہ سابق چمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کر پاؤں گی۔ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ماریاشراپووااب کسی قسم کی منشیات استعمال نہیں کررہی ہیں ۔

جواب دیں

Top