آپ يہاں ہیں
ہوم > پاکستان > ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

کراچی: ایک پریس کانفرس کے دوران ایم کیوایم کے سندھ اسمبلی کے رکن عبداللہ شیخ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے بانی مصطفی کمال نے کہا کہ لوگ اپنے فائدہ کی خاطر اپنا موؤقف بدل لیتے ہیں لیکن ہم اپنی غلطیاں تسلیم کرتے ہیں۔ ہم پر بہت سے امتحانات، پریشانیاں آہیں لیکن ہم نے کسی سے دشمنی نہیں کی نہ ہی کسی کو پارٹی میں شامل ہونے کا کہا۔کسی کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں۔جب ہماری بات صحیح ہو جاتی ہے تو لوگ ہماری طرف آجاتے ہیں۔عبداللہ شیخ آخری نہیں ان سے پہلے بھی بہت سے لوگ آئے ہیں۔ہمارے ساتھ اور لوگ بھی رابطے میں ہیں اور ہماری یہ دعا ہے کہ لوگوں میں اتنی ہمت ہو کہ وہ حق کے قافلے کا ساتھ دے سکیں۔ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی تسبت سے جمعرات کو پہلہ یوم تاسیس منائیں گے۔

One thought on “ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

جواب دیں

Top